انتخاب اور سیاست
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوئے ہیں. انہوں نے کہا کہ عمران خان جیت کر بھی کہہ رہا ہے کہ دھاندلی ہوئی. ہم عمران خان کی اس مہم جوئی کی بھرپور مزاحمت کرتے ہیں. چیف الیکشن کمیشن کی ذات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے 15سیٹوں پر کامیابی حاصل کی کیا تم 20 کی 20 نششتوں پر کامیاب ہو تو پھر صاف شفاف الیکشن ہے. الیکشن کمیشن پر ہمیں اور پوری قوم کو اعتماد ہے. ہم الیکشن ہارے ہیں الیکشن کمیشن پر تنقید کرنا ہمارا کام بنتا تھا.الیکشن کمیشن پر پوری قوم کو اعتماد ہے.ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں. الیکشن کمیشن پر وہ لوگ الزام لگاتے ہیں جو الیکشن ہارتے ہیں. ایک شخص جیت کر بھی کہہ رہا ہے کہ میرے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے. عمران خان کو خود بھی اس رزلٹ کی توقع نہیں تھی. وفاق پنجاب میں ہماری حکومت تھی اس لیےشفاف الیکشن ہوئے. عمران خان تم اداروں کو بلیک میل کر کے اپنی بات کو منوانا چاہتے ہو. پی ٹی آئی کو خود اتنی سیٹیں جیتنے کی امید نہیں تھی.عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں چیف الیکشن کمشنر فوری استیعفی دیں . الیکشن کمیشن نے عمران خان کےتمام الزامات کو مسترد کردیا