فرخ حبیب نے الیکشن کے بارے میں کہا
فرخ حبیب نےکہا کہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ لوٹوں کو عوام نے قبول نہیں کیا. میں رانا ثناء اللہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ نے حکومت ہی لوٹوں پر بنائی ہے. اب لوٹے کباڑ خانے میں پہنچ چکے ہیں. عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے. ساری ن لیگ اب الیکشن کمیشن کی ترجمان بن گئی ہے. جبکہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ن لیگ الیکشن کمیشن کی لاڈلی بنی ہوئی ہے. ن لیگ کو دھاندلی کے لیے سہو لت فراہم کی گئی. لوگ اس حکومت کے خلاف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں. پچھلے تین ماہ میں انہوں نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے. فرخ حبیب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حکومت کے وینٹی لیٹر کا سوچ عمران خان کے ہاتھ میں ہے. شاہ محمود قریشی نے بھی کہا کہ کرپشن کا مقابلہ کرنا صرف عمران خان کی ذمہ داری نہیں. مجھے یقین ہے جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ فرار نہیں ہو پائیں گے