تخت لاہور پر حکمرانی کون کرے گا
کون بنے گا وزیر اعلی پنجاب
حمزہ شہباز اور پرویز الہی جیت کے لیے پر امید
پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے پچاس منٹ کی تاخیر کے بعد جاری ہوا. ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری اجلاس کی .صدارت کر رہے ہیں پی ٹی آئی اور اتحادی بھی 188 اور نون لیگ اور اتحادی 179 ہیں. ڈپٹی اسپیکر نے کہا کسی بھی امیدوار کے لئے 186 ووٹ لینا لازمی نہیں ہے چوہدری شجاعت نے عمران خان کے امیدوار پرویز الہی کی ہمایت سے انکار کر دیا انہوں نے پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی چوہدری شجاعت نے کہا کہ میں نے عمران خان کے امیدوار کو وزیراعلی پنجاب نہیں بننے دوں گا وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں ڈرامائی صورتحال ڈپٹی سپیکر نے کہا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دوبارہ ووٹنگ ہوگی خلیل طاہر سندھو نے زین قریشی کی زکنیت اور حلف پر اعتراض اٹھا دیا انہوں نے کہا کہ زین قریشی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا اس لیے وہ پنجاب اسمبلی میں ووٹ نہیں ڈال سکتے لیکن ڈپٹی اسپیکر نے اعتراض مسترد کر دیا اور کہا کہ زین قریشی کا ووٹ سب سے پہلے کاسٹ کیا جائے .